حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کردیا

0

حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کردیا، وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد پر کٹوتی کی تجویز پیش کردی گئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل کے کوٹے پر بھی کٹ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز زیر غور ہے۔

مزید برآں وزارتوں کے افسران کے لئے نئی گاڑیاں لینے کے معاملے پر بھی پابندی سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

__________________________________________________________________

وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کردیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.