چوں، چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے، فواد چوہدری

0

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کےلیے ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی یہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، جو چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے، 135حلقوں سے استعفے آ چکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔

__________________________________________________________________

فارمیشن کمانڈرز کا پاک فوج کیخلاف کچھ حلقوں کے حالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.