حکومت آزاد کشمیر کا الیکشن 2018 کی طرح دھاندلی سے جیتنا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو

0

حکومت آزاد کشمیر کا الیکشن 2018 کی طرح دھاندلی سے جیتنا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہ وزیرا عظم عمران خان کہتے تھے کہ دو نہیں ایک پاکستان ہوگا، سب کے لئے ایک جیسا قانون ہوگا مگر جب وزیراعظم پر الزام لگے تو کچھ نہیں ہوتا اور اگر ان کے دوستوں پر الزام لگے تو وہ بھی جیل نہیں جاتے،یہ کیسا مذاق ہے۔ ملک میں احتساب نہیں مذاق ہورہا ہے، رائیونڈ کے ملزم کو سزا ہونے کے باوجود باہر بھیجا گیا۔ انہون نے مزید کہا کہ وزیرا عظم صاحب اب کہہ رہے ہیں کہ اگلا موقع ملا تو احتساب ہوگا، حکومت عوام سے ڈرتی ہے اور اگلا الیکشن دھاندلی سے جیتنا چاہتی ہے، حکومت کا میڈیا آرڈیننس ضیا الحق دور کی پابندیوں کی تصویر ہے۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت انتخابی قوانین آرڈیننس سے تبدیل کررہی ہے اوردھاندلی کے لیے انتخابی اصلاحات پر آرڈیننس لایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملے پر سٹینڈ لینا چاہیے،حکومت آزادکشمیر الیکشن سے ڈر کر بھاگنا چاہتی ہے ہمار امطالبہ ہے کہ وہاںانتخابات وقت پرہونے چاہیے۔جب بھی انتخابات ہونگے عوام ان سے حساب لیں گے،ہم عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں،عوام آپ کے ایم این ایز کو گریبان سے پکڑیں گے۔

___________________________________________________

بلاول بھٹو کا بجٹ روکنے کےلئے اپنے تمام ایم این ایز کو شہباز شریف کا ساتھ دینے کی ہدایت

صدر مملکت سے سپیکر آذربائیجان  کی ملاقات

نکاح کرنا سنت ہے ، متھیرا نے ملالہ کو کھری کھری سنا دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.