پاکستان کے عظیم محب وطن ہم سے بچھڑ گئے، بلاول بھٹو

0

پاکستان کے عظیم محب وطن ہم سے بچھڑ گئے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے جو ہم سے بچھڑ گئے، جس پر ہر پاکستانی سوگوار ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے جوہری پروگرام کو پایۂ تکمیل پر پہنچایا۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ممتاز ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے اُن کی نماز جنازہ 3 بج کر 30 منٹ پر فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونی ورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی،مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2

بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

_____________________________________________________________

ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت پر قوم افسردہ ہے: فواد چوہدری

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 اموات

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ ادا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.