سیاسی ہلچل کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر، سال کا کم ترین کاروباری حجم

0

سیاسی ہلچل اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مذاکرات پر پاکستانی شیئرز بازار کے کاروبار کو سانپ سونگھ گیا، آج کاروباری حجم رواں سال کا کم ترین رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک 100 انڈیکس کی گراوٹ آج 286 پوائنٹس رہی۔

کاروبار کی بندش پر مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 43 ہزار 366 ہے۔

بازار میں آج محض 11 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال کسی ایک روز بازار کا کم ترین کاروباری حجم ہے۔

اسی طرح کاروبار کی مالیت رواں سال 21 فروری کے بعد کم ترین تین ارب 64 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 56 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 394 ارب روپے ہے۔

________________________________________________

فواد چوہدری سے مکالمے میں جاوید لطیف کا جواب ارکان کے قہقہے لگ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.