ایسا تاثر گیا کہ ساری وزاراتِ خارجہ کو برا بھلا کہہ رہا ہوں
وزیراعظم عمرا ن خان نے عوام کے ساتھ ٹیلی فونک سیشن کے دوران گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ ہمارا دفتر خارجہ اور سفارتخانے بہتر ین کام کر رہے ہیں ،جب سفیروں
سے گفتگو براہ راست نشر ہوئی تو ایسا محسوس ہوا جیسے پورے دفتر خارجہ کو برا
بھلا کہہ رہا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے ، وہ بہترین کام کر رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ
ہمارے سفارتخانے اور دفتر خارجہ نے بہت زبردست کام کیا ہے ، انہوں نے مسئلہ
کشمیر کو بہت بہترین انداز میں اٹھایا ہے ، اصل میں وہ پروگرام براہ راست نہیں جانا
چاہیے تھا ، اس کے تھوڑے سے پوائنٹس بھیجے جانے چاہیے تھے ، ایسے لگا جیسے
پورے دفتر خارجہ کو ہی برا بھلا کہہ رہا ہوں ، ایسا نہیں ہے ، وہ زبردست کام کر
رہے ہیں ، شاہ محمود قریشی کے ما تحت ایک پورٹل بنایا جائے گا ، شاہ محمود کے
ماتحت خصوصی افسر ہو گا جو ساری شکایات ایمبیسی حل نہیں کرتی وہ یہاں آئیں گی
، کسی بھی اوورسیز کو مسئلہ ہو تو وہ شاہ محمود کے زیر انتظام چلنے والے پورٹل
پر اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ایمبیسی میں بھی جا
سکتے ہیں اور وہ وزیراعظم کے پورٹل پر بھی اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی قونصلر سروسز کو ٹھیک کرنا ہے اور دوسرا
بیرونی سرمایہ کاری پر بھی کام کرنا ہے ، باہر جو پاکستانی سرمایہ کارہیں انہیں پوری
طرح پاکستان کی کامرس منسٹری کے ساتھ لنک کریں گے ، اب ہم پاکستان کو اٹھا
رہے ہیں اور اب پاکستان صیحح راستے پر لگ گیا ہے ، سفارتخانے سرمایہ کاروں
کیلئے بھی خدمات فراہم کریں گی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزراتِ داخلہ کو خط لکھ دیا
پنجاب حکومت کا عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے