عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین کی عوام کے خلاف اپنی جارحیت ختم کرنے پر راضی کرے

0

عالمی برادری اسرائیل کو فلسطین کی عوام کے خلاف اپنی جارحیت ختم کرنے پر راضی کرے.

 پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے

کہ وہ اسرائیل کو فلسطین کی عوام کے خلاف اپنی جارحیت ختم کرنے پر راضی کرے

اور فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے. وزیر خارجہ

فلسطینی امن مشن اور او آئی سی اور عرب لیگ کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی

مذمت کے لیے طلب کیے گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے

ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے شاہ محمود قریشی نیویارک پہنچ گئے.

پاکستان نے جنرل اسمبلی اجلاس میں مشترکہ موقف اختیار کرنے کے

لیے فلسطین، سوڈان اور ترکی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہی نیویارک پہنچے ہیں  – 

واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کے پھیلاﺅ کے بعد اقوام متحدہ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جس

میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بذات خود شریک ہوں گے جبکہ اس سے قبل

گزشتہ تمام ملاقاتیں ورچوئل تھیں اپنی آمد کے فوراً بعد شاہ محمود قریشی نے او آئی

سی کے وزرائے خارجہ کے ورکنگ ڈنر کی میزبانی کی تاکہ فلسطین کی صورتحال پر

تبادلہ خیال کیا جاسکے.

وزیر خارجہ نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یو این جی

اے کا اجلاس اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور فلسطین کے مسئلے کا حل تلاش

کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے ایک مضبوط پیغام بھیجے گا عشائیے

میں مقبوضہ فلسطین کی بگڑتی صورتحال اور یو این جی اے اجلاس سے قبل او آئی

سی ممبر ممالک سے متفقہ اور غیر متزلزل ردعمل دینے کے طریقہ کار پر روشنی

ڈالی گئی.

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت ، فلسطین کے وزیر خارجہ ویاض المالکی، تیونس کے

وزیر خارجہ عثمان جراندی اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے اس

عشائیے میں شرکت کی شاہ محمود قریشی نے نشاندہی کی کہ اسرائیل کی جانب سے

بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف بلا امتیاز طاقت کے استعمال نے پوری امت مسلمہ کو

مشتعل کردیا ہے. انہوں نے اسرائیلی اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد بے گناہ جانوں کا ضیاع

ہوا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل نے رمضان کے مہینے کے دوران مسجد

اقصی میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف جان بوجھ کر اور منظم حملہ کیا تھا جس سے

مقدس مقام کے تقدس کو پامال کیا گیا. اسرائیل نے فلسطینوں کو جنگ کی طرف

دھکیلا-

انہوں نے غیر قانونی بستیوں میں توسیع کی اور  اسرائیل کی پالیسوں کے ساتھ ساتھ

فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے اور ان کے مکانوں کو  مسمار کرنے کی

بھی مذمت کی  – وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے تمام برادر او آئی سی ممالک کا

شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا

خصوصی اجلاس بلانے میں فعال کردار ادا کیا. پاکستان کے اقوام متحدہ کے مشن کی

طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کا نیویارک کا دورہ

فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی

حمایت کو متحرک کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی رسائی کا حصہ تھا.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس

سے خطاب کریں گے اور اس معاملے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے اقوام

متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور واشنگٹن میں پاکستان کے

سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے بھی عشائیے میں شرکت کی اقوام متحدہ کی

جنرل اسمبلی کا اجلاس مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ بندی کو محفوظ بنانے کی

ایک بین الاقوامی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے اس سے قبل جنگ بندی کی اقوام

متحدہ کی کوششوں کے آگے امریکا نے رکاوٹیں پیدا کردی تھیں.

واضح رہے کہ فلسطین اور اسرئیل جنگ 11 ویں روز بھی جاری ہے- اسرائیلی

بمباری میں اب تک 251 افراد شہید ہوچکے ہیں -جب کہ 500 گھر تباہ، اور 72000

افراد بے گھر ہوچکے ہیں- حماس تنظیم نے بھی اسرائیلی بربریت کا جواب دیتے

ہوئے اسرائیلی ملیڑی بیسیس کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا- اور حماس کی جانب

سے اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جب تک اسرائیلی فورسز بیت المقدس سے نکال نہیں

جاتی تب تک ہم روکنے والے نہیں اور اسرائیل کی بربریت کا جواب دیتے رہے گئے–

___________________________________________________

فلسطینی اسرائیلی صنعتیں ، ہوائی اڈے تباہ کر سکتے تھے ، ایرانی جنرل کا دعویٰ

حماس کے حملوں سے پہلی بار اسرائیل کو بڑا تجارتی نقصان

راجہ ریاض کوووٹ تحریک انصاف کی وجہ سے ملے ، اپنی حد میں رہیں،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی میں ترین گروپ ، ن لیگ کا لائحہ عمل بھی سامنے آ گیا

 حافظ سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ ، عدالت نے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

لندن پولیس آفیسر کو  فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر تحقیقات کا سامنا

لندن پولیس آفیسر کو  فلسطین کے حق میں نعرے لگانے پر تحقیقات کا سامنا

اسرائیل اور فلسطین کے مابین فوری معاملات طے اور سیز فائر کیلئے کام کر رہے ہیں ، اقوام متحدہ 

عالمی برادری اسرائیل فلسطین عوام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.