بین الاقوامی برادری منظور شدہ امداد اور منجمد اثاثے فوری جاری کرے، افغانستان

0

طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بین الاقوامی برادری سے افغان شہریوں کے لیے منظور شدہ امداد اور افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں افغان شہریوں کو بین الاقوامی انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، جی20 اجلاس میں افغانستان کے لیے منظور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد فوری تقسیم ہونی چاہیے۔

امارت اسلامیہ امداد کی فراہمی میں تمام ایجنسیوں اور این جی اوز سے تعاون کے لیے تیار ہے، سہیل شاہین نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

_____________________________________________________________

آریان خان آج رات بھی جیل میں گزاریں گے

سعد رضوی کو نہیں چھوڑا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.