اتحاد بین المسلمین سے ہی مسئلہ فلسطین حل کیا جاسکتا ہے, سید محمد عثمان ترمذی

0

اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کمیشن کی

مجرمانہ خاموشی پر مذمت

جماعت قاسمیہ فیرزویہ اہلسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ

یکجہتی: پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب

کراچی ( رپورٹ اردو خبریں ) اس وقت مسلمانوں کو صرف و صرف اتحاد کی

ضرورت ہے اتحأد بین المسلمین ہی تمام مساٸل کا حل ہے۔ ان حالات میں بھی مسلمانوں

کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والے امت مسلمہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے پاکستان

میں لاکھوں فرزندان توحید کا سراپا احتجاج ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ امت مسلمہ

فلسطین کے معاملے پر ایک ہیں ان خیالات کا اظہار صأحبزادہ سید محمد عثمان ترمزی

نے جماعت قاسمیہ فیرزویہ اہلسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ

یکجہتی اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے باہر پرامن

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓکیا۔ صأحبزادہ سید محمد عثمان ترمزی نے

اسرائیلی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے فلسطینی مجاہدوں کو سلام پیش

کرتے ہوۓ اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق

کمیشن کی مجرمانہ خاموشی پر بھرپور مذمت کی۔ صاحبزادہ سید عثمان نے کہا کہ

افسوس کا مقام ہے کہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم و جبر ہو رہا ہے اور ہمارے مسلم

حکمران سو رہے ہیں۔ انہوں نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا یہ فلسطین میں اسرائیلی

جارحیت کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور مستقبل کی حکمت عملی بھی بنانے پر زور دیا۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ حرمین شریفین کی

طرح قبلہ اوّل بیت المقدس کا تحفظ ایمانی فریضہ ہے۔ ہم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی

جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کھلی دہشت گردی

ہے۔ اسرائیل نے بیت المقدس کا تقدس پامال کیا ہے اور نہتے فلسطینی نمازیوں پر

گولیوں کی بوچھاڑ کر کے جارحیت کی تمام حدیں پار کر دیں۔ فلسطینی مجاہدین فلسطین

کی آزادی کے لیے ہی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی بے حسی ختم کر کے فلسطینیوں کی نسل

کشی فوری طور پر بند کرائے۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ, وکلاء , صحافیوں, سماجی

رہنماوں سمیت سلسلہ عالیہ محبوبیہ , پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان اور جماعت

قاسمیہ فیروزیہ اہلسنت پاکستان کے مریدین و معتقدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور

اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

محمد عامر نے انگلینڈ کے لئے کھیلنے سے متعلق اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا

کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق رپورٹ جاری

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

پنجاب کالونی بازارمیں نیا روڈ، گلی نمبر 16 میں نئی  سیوریج لائن ڈالی جائے گی، شہزاد قریشی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.