آئی ایم ایف سے قرض کی رقم بڑھنے کا امکان ہے

0

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع ملنے کی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع ملنے کی امید ہے ،آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم بڑھنے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف سے بنیا دی طور پر بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے،دوسری جانب مٰیڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیاں کا ہد ف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہو اہے ، جبکہ کسٹم وصولی کا ہد ف 950 ارب روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 5 ارب کرنے پر اتفاق ہواہے، پٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے ،جی ایس ٹی کی مد میں وصو لیوں کا ہد ف 3 ہزار 8 ارب سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے پر اتفاق ہو اہے، جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر یکم جولائی سے سیلز ٹیکس 11 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے ،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیا گیا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ رکھا ہے جس کےبعد پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا بجٹ ہے جب امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔

__________________________________________________________________

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.