مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین ابتدائی ٹرائل میں موثر قرار دے دی گئی

0

مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین ابتدائی ٹرائل میں موثر قرار دے دی گئی

 پاکستان نے مقامی سطح پر عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف ویکسین

تیار کرلی۔  پاکستان میں کورونا ویکسین مقامی طور

پر کامیابی سے تیار کرلی گئی، پاکستان نے این آئی ایچ میں اپنی مقامی

سطح پر کرونا ویکسین تیار کرلی، پہلے مرحلے میں سنگل ڈوز کین سانیو

کی ایک لاکھ 24 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوز تیار کر لی گئی ہیں اور آئندہ

ہفتے یہ کرونا ویکسین عام عوام کے لئے مہیا ہو گی، این آئی ایچ کے

کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، جہاں ٹرائلز کے

ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی

ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی، جس کے

بعد نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔

۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ویکیسن چینی ماہرین کی زیر گرانی تیار کی گئی ہے،

جب کہ ویکیسن کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین خود تیار کریں گے ،

جس کی تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد پاکستان آجائے گا۔ واضح

رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مقامی سطح پر

تیار کی جانے والی ویکسین کی جلد خوشخبری دیں گے، وزیراعظم نے کہا

تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے

، پاکستان کی کورونا ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری بہت بڑی کامیابی

ہے، کیوں کہ یوں پاکستان کو کسی دوسرے ملک سے ویکسین کے لیے

معاہدہ نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی قلت ہو

گئی ہے جن ممالک سے کورونا ویکسین کی ڈوزز لینے کا معاہدہ کیا تھا،

اُن کی جانب سے بھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آ رہا ، چین نے پاکستان کا

بُرے وقت میں ساتھ دیا اور پاکستانی عوام کو ویکسین مہیا کی، اب چینی

حکومت نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے پاکستان میں کورونا ویکسین

کی تیاری کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سعودی حکومت نے رواں سال غیر ملکیوں کو حج ادائیگی کی اجازت دے دی

فلسطینی تجزیہ نگار نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ دور کا  صدام حسین قرار دے دیا

فلسطینی تجزیہ نگار نےعمران خان کو موجودہ دور کا ارطغرل قرار دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.