آدمی کو سانپ نے کاٹ لیا، غصے میں آکر اس نے سانپ کو کاٹ کاٹ کر مار ڈالا لیکن خود کا کیا حال ہوا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے
سانپ کا سن کر ہی اکثر لوگوں کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ بھارت میں ایک آدمی کو سانپ نے کاٹ لیا اور اس آدمی نے جواباً سانپ کو پکڑ کر دانتوں سے کاٹ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اوڑیسا کے ضلع جج پور کے دورافتادہ گاﺅں گیمبھریپاٹیامیں پیش آیا جہاں 45سالہ کشور بیدرا نامی شخص کو سانپ نے کاٹ لیا۔
سانپ کے کاٹنے پر کشور مشتعل ہو گیا اوراس نے سانپ کو پکڑ کر اسے اپنے دانتوں سے کاٹنا شروع کر دیا اور تب تک کاٹتا رہا جب تک اس کی موت واقع نہیں ہو گئی۔کشور مردہ سانپ اپنے ہاتھ میں اٹھائے گاﺅں واپس آیا اور اپنی بیوی کو واقعے کے متعلق بتایا۔ یہ ایک زہریلا سانپ تھا، جسے دیکھ کر گھر والے متفکر ہو گئے اور کشور کو فوری طورپر ہسپتال لے جانا چاہا لیکن اس نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیااور اس کی بجائے ایک روایتی معالج کے پاس چلا گیا اور اس سے دوا لے لی۔ کشور کا کہنا ہے کہ اگرچہ میں نے ایک زہریلے سانپ کو کاٹااور اس نے بھی مجھے کاٹا لیکن میری طبیعت بالکل بھی خراب نہیں ہوئی۔
___________________________________________________