ملک بھر میں ابھی تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، مولانا عبدالخبیرآزاد

0

ملک بھر میں ابھی تک کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، مولانا عبدالخبیرآزاد

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں

ابھی تک کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد

کہیں چاند نظر نہیں آیا، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کے

امکانات کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال

اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے

بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے

ہیں۔ اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے

گا۔ تاہم پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی 7 شہادتیں موصول ہوئی ہیں،

زونل رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی تصدیق کررہی ہے، شہادتوں کی شرعی حیثیت

جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

چیئرمین زونل کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے 80 فیصد

امکانات ہیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ

پورے ملک میں ابھی تک کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں

ہوئیں، کراچی ، لاہور، اسلام آباد کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے کہیں چاند

نظر نہیں آیا،پشاور میں بھی مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات

کم ہیں، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کل پروز جمعرات کو عید ہوگی

مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد ملک گیر مظاہروں کا اعلان

ایٹمی ملک کیلئے خیراتی چاول، عمران خان کی 25 سالہ جدوجہد کا ایک اور نتیجہ موصول ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.