کے پی میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں اجلاس بے نتیجہ ختم

0

خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی جا سکی۔خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سےمتعلق اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن ٹیم نےگورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی۔ٹیم نے الیکشن پر ہونےوالے اخراجات و دیگر معاملات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا۔اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کی ٹیم خیبرپختونخوا اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچی تھی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال اور ڈی جی لاء محمد ارشد شامل ہوئے۔

__________________________________________________________________

عمران گرفتاری سے بچ رہے، جیل جانے سے سیاسی فائدہ پہنچے گا، تجزیہ کار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.