سندھ اور بلوچستان میں آج سے طوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

0

حکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ ں ہونگی جبکہ  کراچی میں اربن فلڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔ سائیکلونک سٹارم کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔ اس دوران میرپور خاص، تھر پارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔  اس دوران تیز ہوائیں اور گرج چمک کہیں تیز اور کہیں شدید اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، ماہی گیر 30 سمتبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو میں بھی سسٹم کے تحت اربن فلڈنگ کا خطرہ رہےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساتھ ساتھ  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے 3 اکتوبر کے درمیان وسع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں شدید تیز اور کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، سومیانی، اورڑماڑا، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان پہچنے کا خطرہ رہے گا۔

______________________________________________________________

کراچی میں بارش کا امکان، ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات شروع

48 گھنٹوں سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے: شہباز شریف

عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل کو جرمنی میں کئی گھنٹے تھانے میں کیوں گزارنے پڑے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.