محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ، ملک بھر میں مزید بارشیں برسیں گی

0

  محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ، ملک بھر میں مزید بارشیں برسیں گی

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،اتوار کی رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں مین مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ ملک میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے ،اتوار کی رات سے کشمیر ، گلگت بلتستان اسلام آباد ، مری ، مردان ، ایبٹ آباد ، پشاور ،شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، بالا کوٹ ، سوات ، لاہور ، فیصل آباد ،ا وکاڑہ ، گوجرانوالہ ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہا الدین ، بھکر ، لیہ ، راجن پور ، ملتان ، قلعہ عبداللہ ،میر پور خاص ،سانگھڑ میں گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ آندھی کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں نقصان کا اندیشہ ہے ، دریاوں میں پانی کے بہاوں کے سبب مقامی آبادی کو نقصان ہو سکتاہے ۔

ایسے موسم میں سیاحوں ، مسافروں کو محتاط رہنے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.