پی سی بی کے نئے چیئر مین کے انتخاب کیلئے امیدواروں میں ایسی شخصیت کا نام شامل کیئے جان کا امکان کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

0

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نئے سربراہ سے متعلق بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈکے نئے چیئرمین کے امیدوار وں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی 3 سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔احسان مانی کی مدت ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں2 نام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجا کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔سابق کپتان رمیز راجہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد کافی عرصے سے بحثیت کرکٹ کمنٹیٹرکی ذمہ داریاں سر انجام دے رہیں اور شائقین ان کی کمنٹری کے انداز کو کافی پسند کرتے ہیں۔ 

_____________________________________________________________

افغانستان میں بدلتی صورتحال، امریکہ نے پاکستان اور چین سے مدد مانگ لی

موٹروے کا ٹول ٹیکس بڑھا دیاگیا، لاہور سے اسلا م آباد کا ٹول کتنا ہو گا ؟ جان کر شہری جی ٹی روڈ پر سفر کرنا شروع کر دیں گے

عثمان بزدار کا خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس، لاہور پولیس کے بڑے عہدوں پر نئی تعیناتیاں بھی کردی گئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.