تمام پارٹیوں کے سینیٹ امیدواروں کے نام سامنے آگئے،وسیم اکرم ٹکٹ کے خوہشمند

0

تمام پارٹیوں کے سینیٹ امیدواروں کے نام سامنے آگئے،وسیم اکرم ٹکٹ کے خوہشمند  

سینیٹ انتخابات کا وقت قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے سینٹ انتخابات کا بڑا معرکہ ہونے والا ہے پنجاب میں سینیٹ کی11 نشستوں پر مارچ میں انتخابات ہونے ہیں- امیدواروں نے سینٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے- سینیٹ الیکشن کے لیے مختلف صوبوں سے امیدواروں کے نام آنا شروع ہو گئے- وہی سابق کرکٹر وسیم اکرم پنجاب  سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند ہے- ذرائع کے مطابق فردوس عاشق عوان، شہباز گل، ندیم بابر، حفیظ شیخ، ڈاکٹر بابرعوان، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سینیٹرز بننے کے خواہشمند ہیں-

مسلم لیگ ن کے 28 ایم پی ایز وزیراعلی  پنجاب سے ملاقات کر چکے ہے ذرائع کی مطابق  متعدد اراکین  نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے-

ن لیگ کی بات کی جائے تو ان کے سینیٹ کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے نام بھی سامنے آرہے ہے- ذرائع کی مطابق مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی، مشاہد اللہ، شاہ محمد، اور جعفر اقبال بھی سینیٹرز بننے کے خواہشمند ہیں- ذرائع کی مطابق مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے لیے 3 نام فائنل کر لیے محمد زبیر، پرویز رشید اورسابق میئر خواجہ احمد حسان شامل ہیں- ذرائع کی مطابق ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ فروری میں امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کریگا-

پیپلز پارٹی کی بات کی جائے تو گیلانی فیملی کو پنجاب سے ٹکٹ نہ ملنے پر سندھ میں گیلانی فیملی کی انٹری- کیونکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی 7 صوبائی اسمبلی کی سیٹے ہے جبکہ 41 ووٹوں پر ایک سینیٹر بنے گا اور گیلانی فیملی کی سندھ سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند ہونے کی وجہ سے دوسرے پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں تشویش پائی جارہی ہے- زرائع کے مطابق رحمان ملک، قیوم سومرہ، فیصل سخی بٹ،  شیری رحمان، رخسانہ بنگش، ٹکٹ کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.