کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع

0

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار پر بلالیا، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔

افطار ڈنر میں شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نئی حکومت میں مسلم لیگ (ن) کے بارہ اور پیپلزپارٹی کے سات وزیر لیے جانے کا امکان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے جے یو آئی کے امیدوار کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئی حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ اور پیپلزپارٹی کو پنجاب کی گورنری ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا گورنر بی این پی مینگل سے لیے جانے کی توقع ہے۔

جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت، ایم کیو ایم کو جہا زرانی سمیت دو وزارتیں، بی اے پی اور بی این پی مینگل کو بھی دو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے جبکہ اے این پی کو وزارت مواصلات دیے جانے کی توقع ہے۔

__________________________________________________________________

سپریم کورٹ خط کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دے، فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.