اپوزیشن نے بجٹ روکنے کیلئے بلوچستان اسمبلی کو تالے لگادیے، پولیس سے جھڑپیں

0

اپوزیشن نے بجٹ روکنے کیلئے بلوچستان اسمبلی کو تالے لگادیے، پولیس سے جھڑپیں

بلوچستان میں اپوزیشن اراکین نے بجٹ میں نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، اور اپوزیشن اراکین نے بلوچستان اسمبلی کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیئے۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم بجٹ پیش نہیں ہونے دیں گے۔ صورتحال پر قابو پانے اور اسمبلی کے دروازے کھلوانے کے لیے انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔ جس پر اپوزیشن اراکین نے اسمبلی کا گھیراؤ کرلیا، تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بکتر بند گاڑی کی ٹکر اسمبلی کا دروازہ توڑ دیا گیا۔ بکتر بند کی زد میں آکر اپوزیشن کے 3 ارکان اسمبلی بھی زخمی ہوگئے، اور دھکم پیل کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی گملہ لگ گیا۔

اس موقع پر اپوزیشن ارکان اور ان کے کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کافی ہنگامہ آرائی ہوئی اور کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ تمام ترصورتحال کے بعد اپوزیشن نے پورے صوبے میں احتجاج کی کال دے دی۔

___________________________________________________

ناصر حسین کا ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

وزیرِ اعظم نے اب تک کتنے غیر ملکی دورے کیئے؟ جانئے

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار دہشتگرد ہلاک

بجٹ اور بجٹ سیشن دونوں غیر قانونی ، بلاول بھٹو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.