پاک فضائیہ کے نیکسٹ جنریشن پروگرام نئی جہتوں کے حصول کے لئے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

0

پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک قیام کے بعد
پہلے Aero Apprentices Batch کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

11 دسمبر2020؁ :۔ پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی کورنگی کریک کے قیام کے بعد پہلےAero Apprentices Batch کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ مجموعی طور 1474 Aero Apprentices نے اپنی ٹیکنیکل ٹریننگ کامیابی سے مکمل کی جس میں بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور پاکستان نیوی کےTrainees بھی شامل ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا د ن پاک فضائیہ کے نیکسٹ جنریشن پروگرام کے تحت تربیت کی نئی جہتوں کے حصول کے لئے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزیر کہا کہ یہ اکیڈمی خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی اعلیٰ تربیت گاہ ہے جس کا مقصد نہ صرف ماہر ٹیکنیشنز بلکہ اعلیٰ سوچ کے حامل ائیرمین بھی تیار کرنا ہے جو ٹیکنالوجی سے بھرپور ماحول میں کام کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے Trainees کو تلقین کی کہ وہ پاک فضائیہ کی ان شاندار روایات کو برقرار رکھیں جن کی وجہ سے پاک فضائیہ ایک موئثر اور مضبوط قوت کے طور پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اکیڈمی دنیا کے مشہور تربیتی ادارے کے طور پر جانی جائے گی اورخطے میں اپنی طرز کا منفرد تربیتی اداراہ ہو گا۔

علاقا ئی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر درپیش کسی بھی خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاک فضائیہ دیگر مسلح افواج کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر ائیر چیف نے کشمیری بہن بھائیوں کو ان کی پر عزم جدوجہد آزادی کے سلسلے میں اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔

مہمانِ خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے Aero Apprentices کو ٹرافیز سے بھی نوازا۔جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پراکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین حسین علی کو ائیر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔بنگلہ دیشی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے لیڈنگ ائیر کرافٹ مین،ایم ڈی غلام ربانی بہترین کارکردگی پر بیسٹ فارن ٹرافی کے حقدار ٹھرے۔ مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ائیرکرافٹ مین سکندر اقبال کو چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.