فوٹوگرافر نے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا

0

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معروف فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طائف کی بلند چوٹی ’دکا‘ سے اپنے کیمرے کے ذریعے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کے اہم مقامات کی روشنیاں نمایاں ہیں۔

اس تصویر کو دیکھ کر مکہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئٹ میں دریافت کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے نمایاں مقامات جو نظر آرہے ہیں وہ کون سی جگہیں ہیں؟‘

اس تصویر سے متعلق فوٹوگرافر نے بتایا کہ تصویر الھدا پہاڑی سلسلے کے سب سے بلند ترین مقام ’دکۃ‘ سے صبح سویرے بنائی گئی۔

تصویر میں مکہ مکرمہ اور جدہ کی اہم عمارتوں کی روشنیاں ہی نہیں بلکہ عمارتوں کے خدوخال بھی نمایاں ہیں۔

__________________________________________________________________

شاہد خاقان نے فواد چوہدری کو چیلنج دیدیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.