عمرشریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس جرمنی پہنچ گئی

0

مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس جرمنی پہنچ گئی ہے۔

کراچی سے روانگی کے بعد 7 گھنٹے 15 منٹ کے مسلسل سفر کے بعد ایئر ایمبولینس نے نیورم برگ میں پہلا اسٹاپ کیا ہے۔

ایئر ایمبولینس طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں دو گھنٹے قیام کرے گا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیورم برگ میں طیارے کی ری فیولنگ کی جارہی ہے اور طیارے کے انجن کو ریسٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دو گھنٹے کے قیام کے بعد طیارہ اگلی منزل آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گا۔

جرمنی سے روانگی کے بعد ائیر ایمبولینس آئس لینڈ کے کیفلاوک ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کرے گی۔

______________________________________________________________

ورلڈکپ ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، خفیہ میٹنگ بلالی گئی

وزیراعظم کا ای وی ایم پر پارٹی و اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.