دباؤ قبول نہیں، انتخابات وقت پر ہونگے، نواز، شہباز شریف ملاقات میں اتفاق

0

  لندن  وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار خواجہ آصف، سلیمان شہباز مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد پر نواز شریف نے استقبال کیا، ملاقات میں سیاسی صورتحال سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ملاقات میں عمران خان کی حکومت مخالف مہم، پنجاب میں سیاسی صورت حال، معاشی بحران اور دیگر امور پر نواز شریف کو آگاہ کیا۔بعدازاں ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر مختصر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نواز شریف سے طویل مشاورت ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اداروں کی مدد سے کام کررہی ہے،برادرممالک کاتعاون جاری ہے اور امدادی سامان آرہا ہے، پاکستا نی عوام بھی سیلاب متاثرین کیلئے عطیات فراہم کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب میں گھرے عوام کی ہرممکن مدد کی جائے گی، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتیں فرض کی ادائیگی کر رہی ہیں، سیلاب متاثرین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم تقسیم کی جارہی ہے، عنقریب سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔شہباز  شریف اور  نواز شریف کی لندن میں ملاقات ہومیں اتفاق کیا گیا کہ کسی کا دباؤ قبول نہیں، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، سلمان شہباز بھی موجود تھے، وزیر اعظم نے آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا اس وقت تمام توجہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور معیشت کو بہتر کرنے پر مرکوز ہیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی عام انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے حامی ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ملاقات میں نواز شریف نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اقدامات لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیلاب متاثرین کیلئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں، حکومت بحالی کیلئے کوششوں میں تیزی لائے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔ذ ملاقات میں نومبر میں اہم تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں کنگ چارلس کی طرف سے معزز مہمانوں کیلئے دیے گئے استقبالیہ کے دوران عزت مآب بادشاہ چارلس III سے ملاقات کی۔ ان کی والدہ محترمہ ملکہ الزبتھ II کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی ملکہ  دولت مشترکہ کے شہریوں کیلئے تحریک اور طاقت کا ذریعہ تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے عوام کے پاس آنجہانی ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کی اچھی یادیں ہیں۔ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم نے تخت پر فائز ہونے پر عزت مآب کنگ چارلس  کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے مابین دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے آنجہانی ملکہ کا بہت احترام کیا اور جلد از جلد پاکستان میں ان کے استقبال کے منتظر تھے۔ وزیر اعظم نے شاہی خاندان کی جانب سے غیر معمولی سیلاب کے تناظر میں اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔  انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی طرف سے پاکستان میں  سیلاب کے حوالے سے ہمدردی اور مدد کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔ 

نواز شہباز ملاقات

__________________________________________________________________

کراچی: پاکستان انگلینڈ T20 سیریز، کھلاڑیوں کا ابلتے گٹروں سے استقبال ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.