وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا تقرر کریں، صدر مملکت

0

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کو 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا تقرر کرنے کا کہہ دیا ہے۔

صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط بھیج دیا۔Image

اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا کہ آئین کے  آرٹیکل 224 ایک اے  کے تحت صدر وزیراعظم، قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا  کہ آئین کے تحت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے، میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی

 

__________________________________________________________________

گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.