وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

0

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل شام 4 بجے ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم اہم قومی اور سیاسی امور پر پارٹی کی کورکمیٹی کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شریک ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان اس موقع پر اراکین کو حکومت کے طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کو موخر کیے جانے پر بھی اعتماد میں لیں گے۔

_________________________________________________________________

ناقابلِ شکست پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو دھول چٹانے کو تیار

سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.