وزیر اعظم نے یکساں نصاب تعلیم میں سیرت النبی سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

0

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے نصاب میں رسول اللہ= کی حیات مبارکہ کے سنہری اصول پڑھانے کی ہدایات دیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی شہباز گل و وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی ، وفاقی وزیر نے نصاب میں شامل سیرت النبی پر تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر اعظم کو اساتذہ کی تربیت اور امتحانات کے معیار سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیرت النبی  ہماری نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے ، رسول اللہ  کی سیرت کا اہم ترین پہلو اخلاق و آداب ، حسن معاشرت ہیں ،تمام معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی میں موجود ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ طلبہ کو تاریخ اسلام بھی پڑھائی جائے ، یکساں نصاب پر عملدرآمد صوبوں کے ا شراک سے جلد مکمل کریں ۔

_____________________________________________________________

امریکا نے انخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ترجمان طالبان

تیس اگست سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.