وزیراعظم چاہتے تھے جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ عہدے پر رہیں، عامر ڈوگر

0

قومی اسمبلی چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔

نجی چینل سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کو رکھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پُراعتماد تھے، عمران خان نےکابینہ میں کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں، حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے 3 سے 5 نام آئیں گے، وزیراعظم ان ناموں میں سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔

_____________________________________________________________

ن لیگ کےفیصلوں میں کوئی پختگی نہیں، فرخ حبیب

عالمی برادری افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے، وزیر اعظم عمران خان

حب میں کار بم دھماکا، مقامی ٹی وی کا رپورٹر جاں بحق

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.