پی ٹی آئی قیادت استعفوں کی سیاست میں الجھ کر پھنس گئی

0

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کی قیادت قومی اسمبلی کی رکنیت کے استعفوں کی سیا ست میں الجھ گئی ہے اور استعفیٰ کارڈ کھیل کر پھنس گئی ہے۔

 پارٹی کے سینئر وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے الیکشن کا بائیکاٹ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی مستعفی ہوجائیں گے ،سپیکر آفس کے ذ رائع نے بتایا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے 123ممبران نے اپنے استعفے جمع کرائے ہیں.

 یہ استعفے ایک فارمیٹ پر دیئے گئے ہیں جو پارٹی کی جانب سے بنایا گیا تاہم ممبران نے اس پر دستخط کئے ہیں،رولز کے تحت جو ممبر مستعفی ہو تو اسے ہاتھ سے تحر یر لکھنی چاہیے اور خود سپیکر کے حوالے کرنا چاہیے تاہم کسی دوسرے ذ ریعہ سے استعفیٰ پہنچنے کی صورت میں سپیکر رولز کے تحت پابند ہے کہ متعلقہ رکن کو بلا کر یا کسی ایجنسی سے تصدیق کرے کہ یہ استعفیٰ ممبر نے رضاکا رانہ طور پر بغیر کسی دبائو کے دیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.