گورنر پنجاب نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ دی

0

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

اسد عمر اور شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرنی تھی

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرنی تھی۔

پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے تھے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس کے نئے مقام اور وقت کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

__________________________________________________________________

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.