کراچی و حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد

0

مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ جاری ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 171 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی۔

پاکستان اور صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 26 فیصد، مردان میں 3 اعشاریہ 39 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

کورونا کیسز کی شرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 اعشاریہ 27 فیصد، ایبٹ آباد میں 1 اعشاریہ 2 فیصد اور لاہور میں 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 153 ہو چکی ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

PTI کو بڑا جھٹکا‘ فردوس شمیم کے کاغذات نامزدگی مسترد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.