لانگ مارچ میں خواتین ارکان کے کردار کی رپورٹ عمران خان کو پیش کر دی گئی

0

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔عمران خان سے ملاقات میں موجود دیگر خواتین رپورٹ پر سیخ پا ہو گئیں۔خواتین نے عمران خان کو کہا کہ ہم نے ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کا مقابلہ کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر بھی نہیں۔

خواتین نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ آپ کو جو رپورٹ دی گئی وہ ہمیں بھی دکھائی جائے۔

خواتین نے کہا کہ ہم ڈی چوک پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا۔خواتین ارکان نے کہا کہ سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کی جدوجہد کو سراہا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور پولیس تشدد کیخلاف اقوام متحدہ کو خصوصی مراسلے بھجوا دیے، مراسلے میں االزام عائد کیا گیا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث سیاستدان کو اقتدار میں لایا گیا، پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کے بعد پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہوا، حکومت مخالف پرامن شہریوں پر پولیس تشدد اور زائدالمعیاد آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
پرامن شہریوں پر زائد المعیاد آنسوگیس کے استعمال کی تفصیلات انسانی حقوق کے ذمہ داران کو بجھو دیے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کی سازش کے بعد پاکستان ایک سیاسی بحران کا شکار ہوا، منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث اور ضمانت پر رہا سیاستدان کو اقتدار میں لایا گیا، اس سازش پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، کارکنان اور قائدین کی عدم گرفتاری کی صورت میں اہلخانہ کو دھمکایا گیا اور ہراساں کیا گیا، پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد میں پرامن شہریوں پر طاقت کا بےجا استعمال کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مریم نواز نے ’ووٹ کو عزت دو ‘ کے بعد نیا نعرہ متعارف کروا دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.