سعودی حکومت نے رواں سال غیر ملکیوں کو حج ادائیگی کی اجازت دے دی

0

سعودی حکومت نے رواں سال غیر ملکیوں کو حج ادائیگی کی اجازت دے دی

سعودی حکومت نے رواں سال غیر ملکیوں کو حج ادائیگی کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی

کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال بھی محدود پیمانے

پر حج کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال 60 ہزار

غیر ملکیوں کو حج کی اجازت ملے گی۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے بتایا

کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج پر ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا

ہے، جبکہ 18 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو حج ادائیگی

کی اجازت نہیں ملے گی۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان حج ادا کرنے کے خواہش مند

ہیں، تاہم کرونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت حج کا انعقاد محدود پیمانے پر کرنے

پر مجبور ہے۔

سعودی حکومت نے گزشتہ برس وبا کے عروج کے دنوں میں بھی محدود پیمانے

پر حج کا انعقاد کروایا تھا اور بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ حافظ طاہر اشرفی کی

جانب سے مزید بتایا گیا ہے کی سعودی حکومت نے پاکستان کو اس فیصلے کے

حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب سعودی حکومت کی عازمین حج کے

لئے کورونا ویکسی نیشن کی شرط کے معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ

نے سعودی حکومت سے رابطہ کرلیا ، پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین

رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کردی۔

پاکستان نےچین کےعلاوہ دیگر ممالک کی ویکسین فوری لگوانا مشکل قرار دے دیا ،

اس ضمن میں پاکستان کا موقف ہے کہ پاکستانیوں نےچینی ویکسین لگوائی ہے، ڈاکٹرز

دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے سعودی وزارت

صحت چینی ویکسین کواجازت دے۔ چونکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی چینی ویکسین کو

منظور کرلیا ہے، لہٰذا سعودی حکومت کی جانب سے بھی چینی ویکسی نیشن کو تسلیم

کیا جائے۔

اس حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی حکام نے یقین دہانی کرائی

ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی پاکستانی کے حج سے محروم رہنے کا

امکان نہیں ہے ، اگر سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی شرط رکھی

تب بھی پاکستانی عازمین حج کرسکیں گے، پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی

لاکھوں خوراکیں موجود ہیں ، مزید ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین اگلے مہینے ملنے

کی توقع ہے۔ جبکہ سعودی وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ

غیر ملکیوں کو حج کے لیے آنے کی اجازت ہو گی تاہم انہیں کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرنا ہو گا جن میں ویکسی نیشن کی شرط بھی شامل ہے۔

___________________________________________________

فلسطینی تجزیہ نگار نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ دور کا  صدام حسین قرار دے دیا

فلسطینی تجزیہ نگار نےعمران خان کو موجودہ دور کا ارطغرل قرار دے دیا

سیز فائر کے بعد فلسطینی حکومت نے اسرائیل کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

نائیجیریا میں طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف شہید

پی ایس ایل 6 ٹیموں نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ، کون کون سے بڑے نام شامل

فلسطینی تجزیہ نگار نےعمران خان کو موجودہ دور کا ارطغرل قرار دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.