ناجائزحکومت کو سمندر بُرد کریں گے، فضل الرحمان

0

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کو سمندر بُرد نہ کردیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد جائیں گے، پھر حکومت نہیں ہم راستے بند کریں گے، عمران خان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا، عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور کٹھ پتلی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  معیشت کو مغربی مالیاتی اداروں کا گروی بنا دیا گیا، اس ملک کے اسلامی تشخص کو بھی برباد کر دیا گیا۔

 سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان  ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے لوگوں کو فون پر دھمکیاں دی گئیں کہ حکومت کے حق میں ووٹ دینا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں عام انتخابات ہے،  عوام کا چوری کیا گیا ووٹ واپس کیا جائے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ دوبارہ دھاندلی کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

_____________________________________________________________

ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے تمام اعتراضات دور ہوچکے، فواد چوہدری

مردم شماری کی حمایت پر GDA ،MQM سے پوچھیں: سعید غنی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.