60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا

0

اسلام آباد (ڈٰیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے سینیٹ اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے حلف لینے کی مدت مقرر کرنے کا آرڈیننس منظور کرلیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اصلاحات آرڈیننس کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 60 روز کے اندر حلف اٹھانا ہوگا۔ اگر وہ 60 روز میں حلف نہیں اٹھاتے تو ان کی نشست خالی تصور ہوگی۔

نئے آرڈیننس سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار براہ راست متاثر ہوں گے کیونکہ انہوں نے مارچ 2018 میں سینیٹ کی نشست جیتنے کے  باوجود تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

__________________________________________________________________

60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے رکن کی نشست خالی ہوجائے گی، حکومت نے آرڈیننس جاری کردیا

ڈی ایچ اے اور دہلی کالونی میں ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے پانی لائینوں میں آئے گا آفتاب حسین صدیقی ایم این اے

آسٹریا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث نیا کورونا آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.