اولیاء کرام کے مزارات ہدایت کا سرچشمہ اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں دیوان احمد مسعود سجادہ نشین بابا فرید گنج شکر

0

دیوان احمد مسعود چشتی کی دربار رحمانیہ آمد، چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی

سجادہ نشین حضرت مہتاب الاولیاء غیاث الدین مہتابی نے دیوان احمد مسعود کا استقبال کیا

کراچی(رپورٹ جاوید ہاشمی) سجادہ نشین دربار بابا فرید الدین گنج شکر ؒ دیوان احمد مسعود چشتی نے کراچی میں دربارِ رحمانیہ کادورہ کیا۔معروف علمی و روحانی شخصیت پیر کامل، حضرت شیخ المشائخ ، حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کے مزار اقدس پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ دیوان احمد مسعود چشتی کی آمد کے موقع پر مزار اقدس نعرہ تکبیر اور حق فرید یا فرید کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جس کے بعد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی حاجی ارشاد بیگ مرحوم کے انتقال پر تعزیت کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی, انکے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اہلخانہ اور مریدین سے گفتگو میں دیوان احمد مسعود چشتی نے کہا اولیاء کرام کے مزارات ہدایت کا سرچشمہ اور رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔ بابا فرید الدین گنج شکر ؒ اولیاء کے سرتاج ہیں۔سجادہ نشین سلسلہ مہتابی حضرت غیاث الدین مہتابی نے مریدین کو تلقین کی کہ وہ نماز پنج گانہ،رزق حلال اور صداقت و امانت کو اپنا شعار بنائیں ۔ انہوں نے ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے، ملک وقوم کی ترقی،خوشحالی ،استحکام اور سلامتی کی دعا بھی کی-

بختاور بھٹو کی شادی پیپلز پارٹی کے کارکنان کا اسلام آباد میں جشن

تمام پارٹیوں کے سینیٹ امیدواروں کے نام سامنے آگئے،وسیم اکرم ٹکٹ کے خواہشمند

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.