پی ٹی آئی میں ترین گروپ ، ن لیگ کا لائحہ عمل بھی سامنے آ گیا

0

پی ٹی آئی میں ترین گروپ ، ن لیگ کا لائحہ عمل بھی سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم

لیگ ن عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔جہانگیر

ترین گروپ کے ممبرز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے

ہوئے محمد زبیر نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ کے باہر نکلنے سے پہلے بھی

موقف بھی یہی تھا۔

پیپلز پارٹی پہلے بھی کہتی رہی ہے پنجاب حکومت گرانے کا،ہم سمجھتے ہیں کہ ایک

طریقہ کار کے تحت بدلاؤ آنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دو

گروپوں کے درمیان جو معاملات چل رہے ہیں اس کے ہم فریق نہیں ہیں۔یہ بڑی

سیاسی پیش رفت ہے،مسلم لیگ ن اس کو دیکھ رہی ہے جب تک ہمیں واضح پتہ نہیں

چل جاتا تب تک ہم نے کوئی ایسی چیز نہ طے کی، نہ کچھ کرنے جا رہے ہیں۔

اپنے حالیہ بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے سے اس کو

جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔میں نے جو بھی کہا تھا اس کی وضاحت کر چکا ہوں۔

صلح کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔خیال رہے

کہ کہ 11 مئی 2021 کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں تھی، راولپنڈی سے صلح ہو

گئی ہے۔

سیز فائر یا صلح کے بارے میں نہیں پتا لیکن ہمارے تعلقات اچھے ہیں۔ ہم جب مطمئن

ہوں گے تو اس کا باقاعدہ بتائیں گے بھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنما

محمد زبیر سے اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کی صلح کا بیان دینے پر وضاحت طلب کر لی۔

نوازشریف نے محمد زبیر سے پوچھا کہ آخر آپ نے ایسا بیان کیوں دیا۔محمد زبیر

نے نواز شریف کو کہا کہ معذرت خواہ ہوں ،آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

___________________________________________________

اگلے الیکشن کا نہیں قوم کے مستقبل کا سوچ کرچل رہے ہیں،عمران خان

معروف فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے دوران میچ فلسطین کا پرچم لہرادیا

این سی اوسی کی 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورانٹس اور شادی ہالز کھولنے کی اجازت

کورونا وائرس سے مزید 104 پاکستانی جاں بحق ، 3ہزار 256 کیسز رپورٹ

عمران خان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی پارٹی میں رہنے کی گنجائش نہیں، شاہ محمود قریشی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.