نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج شام چار بجے متوقع ہے۔

0

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر خط و کتابت ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور آئیں گے، پنجاب کے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو ہائی کورٹ کا حکم موصول ہوگیا، جس کے بعد ایوان صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی، وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلیٰ کا حلف لینے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز سے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لیے جانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے تحت گورنر نو منتخب وزیر اعلیٰ سے فوری حلف لینے کا پابند ہے، آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت گورنر کو نومنتخب وزیر اعلیٰ کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.