طالبان نے کابل کے بعد سب سے اہم شہر قندھار فتح کرلیا

0

طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بعد سب سے اہم ترین شہر قندھار کو بھی فتح کرلیا گیا۔

قندھار اپنے ہم نام صوبے کا دارالحکومت ہے جو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ یہ پہلے طالبان کا ہیڈ کوارٹرز تھا تاہم 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے پہلی بار طالبان نے اس شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے قندھار کی فتح مکمل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں طالبان جنگجوؤں کو شہدا چوک میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک افغان شہری کی جانب سے قندھار کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حکومتی فورسز کو شہر سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ سے آج (جمعرات) تک طالبان نے یہ گیارہواں صوبائی دارالحکومت فتح کیا ہے۔ آج کے دن طالبان غزنی پر بھی قبضہ جما چکے ہیں۔

___________________________________________________

پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ، تین ملازمین جاں بحق

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’ غزنوی ‘ کا کامیاب تجربہ، پاک فوج نے ویڈیو جاری کر دی

کرونا وائرس کے وار خطرناک حد تک بڑھنے لگے ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 102افراد جاں بحق

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.