طالبان کی پنجشیر کی طرف پیش قدمی شروع

0

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے وادیِ پنجشیر کا قبضہ حاصل کرنے کیلئے پیش قدمی شروع کردی ہے۔

وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے قومی مزاحمتی محاذ قائم کر رکھا ہے۔ ان کے ساتھ طالبان کے مذاکرات جاری تھے تاہم وہ ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد جنگجوؤں نے وادی کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔احمد مسعود کے حامی بعض ٹوئٹر اکاؤنٹس کا کہنا ہے کہ وادی پنجشیر میں لڑائی شروع ہوچکی ہے تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ وادی پنجشیر افغانستان کا واحد صوبہ ہے جس پر تاحال طالبان کا قبضہ نہیں ہوسکا ہے۔ طالبان اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی یہاں کا کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

_____________________________________________________________

وزیر خارجہ کا یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

کابل ایئرپورٹ پر مجمع میں پھنسے 7 شہری جاں بحق

 زیادتی اور ہراسگی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، علماء و مشائخ نےمجرموں کو سرعام سزائیں  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.