پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27ہزار سے تجاوز کرگئی

0

ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد عالمی وبا کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 27ہزار 72ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹوں میں دو ہزار 928نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ18 ہزار749ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 57 ہزار 626 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسز کی شرح 5.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 48 ہزار 658، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 70 ہزار 391، پنجاب میںچار لاکھ 19 ہزار423، اسلام آباد میں ایک لاکھ تین ہزار720، بلوچستان میں 32 ہزار707، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 628 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 222 ہو گئی ہے۔

__________________________________________________________________

خیبر پختونخوا کے بڑے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کرین آپریٹر نے تنخواہ نہ ملنے پر مالک کے 5ٹرک توڑ دیے

کنٹونمنٹ الیکشن ،پی ٹی آئی کے امیدوار وارڈ 8 آریان قریشی کا انٹرویو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.