امارات نے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا

0

چین کی جانب سے کچرا درآمدکرنے سے انکار کے بعد متحدہ عرب امارات کا بڑا

فیصلہ، امارات نے اربوں ڈالرز کی لاگت سے کچرے سے بجلی پیدا کرنےو الا دنیا کا

سب سے بڑا پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ

عرب امارات نے مملکت میں پیدا ہونے والے کچرے کو ضائع کرنے کے بجائے، اس

کے بہتر استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔امارات کی حکومت نے 1.1ارب ڈالر کی لاگت سے کچرے سے بجلی پیدا کرنے والا

دنیا کے سب سے بڑے پلانٹس میں سے ایک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اماراتی حکومت

نے یہ فیصلہ چین کی جانب سے کچرا درآمد نہ کرنے کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے دوسرے ممالک سے کچرا درآمد کرنے پر

پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چین کی جانب یہ فیصلہ اہم معاشی اقدامات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات یہ پلانٹ دبئی میں تعمیر کر رہا ہے، جبکہ اسی طرح کا ایک چھوٹا

پلانٹ شارجہ میں رواں برس کام شروع کر دے گا۔ علاوہ ازیں ابوظہبی میں اِس طرح

کے دو مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات

مملکت میں پیدا ہونے والے کچرے کے2تہائی حصے کو خود سے توانائی میں بدلنے

کے قابل ہو جائے گا۔ تاہم اس منصوبے سے متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی تبدیلی

کے حوالے سے2050 کے منصوبے پر عمل پیرہ ہونے میں دقت پیش آ سکتی ہے،

جس کے مطابق دنیا بھر میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک ماحول میں کاربن ڈائی

آکسائیڈ اور ماحول کیلئے دیگر مضر گیسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاس مملکت میں ایک ایسا نظام بھی موجود ہے

کہ جس کے تحت کچرے میں موجود اشیا کو دوبارہ کام کے لائک بنایا جا سکتا ہے،

تاہم اِن چیزوں کو نکال لینے کے باوجود بھی کچرے کا ایک بڑا ڈھیر بچ جاتا ہے،

جسے توانائی پیدا کرنے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

___________________________________________________

 لانڈھی لیبر اسکوائر 2 گروپوں کے درمیان جھگڑا 1 شخص جاں بحق 3 افراد زخمی

وزیراعظم کا ملک بھر میں دبئی اور نیویارک کی طرز کی اونچی عمارتیں بنانے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.