بی ایم پی کے امیدواران کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیشگی جیت کا اعلان ہے

0

فیڈرشن الیکشن 2021;بی ایم پی کے 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب

بی ایم پی کے امیدواران کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیشگی جیت کا اعلان ہے, نصیر حیات مگون

بی ایم پی نے ہمیشہ سیاست سے بالاتر ہوکر بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے, صدارتی امیدوار

کراچی (بزنس رپورٹر)
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات 2021 میں بزنس مین پینل کے دو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگٸے ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونیوالوں میں خواتین چیمبر سے فرزانہ علی احمد جبکہ بلوچستان چیمبر سے نائب صدر ناصر خان ہیں۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار نامور کاروباری شخصیت نصیر حیات مگون کا بی ایم پی کے امیدواران کا بلامقابلہ منتخب ہونے پر کہنا تھا کہ یہ بی ایم پی کی مقبولیت اور وعدوں کی پاسداری کا ثبوت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت ثابت کرےگا کہ کون بزنس کمیونٹی کی قیادت کا حقدارہے ہماری پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں مکمل اکثریت ہے جس کا ااندازہ الیکشن کے نتاٸج پر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بزنس مین پینل نے ہمیشہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے متعلقہ کاروباری شخصیات و ممبران کی سیاست سے بالاتر پوکر خدمت کی ہے جس

کا ثبوت ہماری گزشتہ کارکردگی ہے۔

عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی،خواجہ اظہار الحسن اور دیگر پر فرد جرم عائد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.