امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

0

امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کردیا

امریکہ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے مالی امداد اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کے لیے مقبوضہ بیت المقدس میں دوبارہ اپنا قونصل خانہ کھولیں گے ۔ جنگ کے باعث تباہ حال غزہ میں تعمیر نو کے لیے لا کھوں ڈالرز بطور امداد بھی فراہم کرے گا۔

انٹونی بلنکن نے قونصل خانہ کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ قونصل خانہ کھولا جائے گا۔ ہمارے ملک کے لیے یہ فلسطین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور ان کو مدد فراہم کنرے کا اہم طریقہ ہے۔ قبل ازیں قونصل خانے نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کے انچارج ایک خودمختار دفتر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

لیکن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019ء میں فلسطین میں اپنا قونصل خانہ بند کر کے فلسطینیوں کے لیے امداد بھی روک دی تھی ۔ واضح رہے کہ غزہ میں جاری کشیدگی کے بعد اسرائیل نے اچانک جنگ بندی کا اعلان کردیا تھا۔ فلسطین میں 11 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا تھا۔ 11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

_____________________________________________________________

فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے لیے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ھیں ، پیر اسماعیل شاہ راشدی

چوہدری نثار خود پارٹی چھوڑ کرگئے، مسلم لیگ(ن) واپس نہیں لے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.