معروف بزرگ حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کاعرس یکم جنوری کو ہوگا

0

معروف بزرگ حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کاعرس یکم جنوری کو ہوگا

اولیائے اللہ کے عر س تربیت نفوس اصلاح احوال کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں،شاہ غیاث الدین مہتابی

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

معروف علمی و روحانی شخصیت پیر کامل، حضرت شیخ المشائخ ، حاجی محمد مہتاب شاہ قاتلی رحمانی کا 29واں سالانہ عظیم الشان عرس مورخہ 31دسمبر اور یکم جنوری 2020 بروزجمعرات اور جمعہ کو دربارِ رحمانیہ یوسف گوٹھ ، سرجانی ٹاؤن میں حضرت ضیاالرحمان رحمانی اور محمد غیاث الدین شاہ صاحب قاتلی رحمانی کی زیرسرپرستی منعقد ہوگا۔ 31دسمبر کو نعت خوانی کا پروگرام ہوگا اور مزار اقدس کو غسل دیاجائے گا۔جبکہ یکم جنوری کو بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد کی جائے گی۔ جس میں معروف قوال صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ بعد ازاں لنگر کا اہتمام کیاجائے گا۔سجادہ نشین دربارِ رحمانیہ محمد غیاث الدین شاہ صاحب مہتابی نے مریدین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اولیائے اللہ کے عرس تربیت نفوس اصلاح احوال اور دین کی محبت و فروغ کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔۔ لہذا دل کی دنیا آباد کرنے اور روح کی تازگی کا سامان کرنے کے لئے اس ایمانی، نورانی ، وجدانی،رحمانی اجتماع میں شرکت فرمائیں اور احباب کو بھی دعوت دیں۔۔

مرزا غالب کے یوم پیدائش پر چھوٹی سی تحریر آپ کی نظر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.