نبیﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے، وزیراعظم عمران خان

0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نبی ﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے، ہر دن کا جائزہ لینے تک سوتا نہیں تھا۔

اسلام آباد میں عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنہیں رول ماڈل سمجھتے تھے، انہیں زندگی میں تباہی کے راستے پر جاتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ سیرت نبی ﷺ کا مطالعہ کرکے حیرت ہوئی کہ اسکول میں یہ کیوں نہیں بتائی گئی، ہمیں آپﷺ کی زندگی سے عظمت کا راستہ سیکھنا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں گے تو ملک اوپر اٹھے گا، جو بھی نبیﷺ کے کردار کی پیروی کرے گا، عزت بڑھتی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم خوشیاں مناتے ہیں لیکن عمل کی بھی کوشش کرتے ہیں یا نہیں، ہم نبیﷺ کے لیے جان دینے کو تیار ہیں تو ان کے کردار کو بھی اپنائیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے تقسیم نہیں کرتا، کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حکومت کرپشن سے کتنا لڑسکتی ہے، معاشرہ لڑتا ہے، غربت کی سب سے بڑی وجہ ملک سے پیسہ چوری ہو کر باہر جانا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایک آدمی چوری کر کے لندن میں بیٹھا ہے، لوگ اس پر پھول پھیک رہے ہیں، معاشرہ نہیں لڑے گا تو حکومت کتنے کرپٹ لوگ پکڑسکتی ہے۔

_____________________________________________________________

ہم نے ہمیشہ ڈاکٹر عبدالقدیر کا ساتھ دیا ہے، وسیم اختر

پاکستان کے عظیم محب وطن ہم سے بچھڑ گئے، بلاول بھٹو

ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت پر قوم افسردہ ہے: فواد چوہدری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.