ساری قوم چوروں کےخلاف متفق ہوگئی، عمران

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ساری قوم متفق ہوگئی ہے کہ نہ چوروں کو مانتی ہے نہ ان کے سہولت کاروں کو تسلیم کرتی ہے، جو ان کی مدد کرے گا، قوم ان کو بھی مسترد کردے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں چاہتا ہوں فوج مضبوط ادارہ بنے، اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔ میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، میں نہیں چاہتا پاکستان کے دشمن اس کا فائدہ اٹھائیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس کی وکلا تحریک بھی دیکھی ہوئی ہے، ساری قوم اس وقت متفق ہے، قوم میں شعور آچکا ہے، باہر کی سازش کرکے انہیں مسلط کیا گیا، لوگ انہیں مانتے نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو ان کی مدد کرے گا لوگ ان کو بھی نہیں مانتے، جو ان کے سہولت کار ہیں، لوگ ان کے بھی خلاف ہو رہے ہیں، مارچ اسلام آباد کی طرف جائے گا سب پر واضح ہو جائے گا قوم کدھر کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عوام صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، چوروں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

__________________________________________________________________

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا محمد فاروق حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.