80 فیصد امکان ہے مجھے کل اسلام آباد سے گرفتار کرلیا جائے گا، عمران خان

0

80 فیصد امکان ہے مجھے کل اسلام آباد سے گرفتار کرلیا جائے گا، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ کل منگل کو جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا اگر مجھے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تو ملک میں تشدد نہیں چاہتا لیکن پی ڈی ایم لوگوں کو مشتعل کرا کر احتجاج کرنا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مجھے روکنے کیلئے اسے استعمال کیا جا سکے، ہم دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتیں گے۔ مجھے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جنرل عاصم منیر نے مجھے اہلیہ کی کرپشن کے کوئی ثبوت دکھائے اور نہ ہی میں نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے چیئر مین نے خلیجی اور امریکی میڈیا کو انٹرویو اور ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ ہماری پوری قیادت جیل میں ہے اور اس بات کے 80 فیصد امکانات ہیں کہ منگل کو جب میں اسلام آباد جاؤں گا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ مجھے آرمی چیف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن چیف آف آرم

اسٹاف جنرل عاصم منیر اقتدار میں واپس آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں نے آرمی چیف کے خلاف کوئی کام نہیں کیا لیکن ان کے پاس میرے خلاف کچھ ہے جس کا میں نہیں جانتا۔عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض کٹھ پتلی ہیں۔

__________________________________________________________________

کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے 2 ملزمان گرفتار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.