دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے، عمران خان

0

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی بھی ہم سستا پیٹرول اورڈیزل دے رہے ہیں، دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس رعایت راشن اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ احساس پروگرام کا سارا کریڈٹ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم مدینہ کی ریاست کے روڈ میپ پر چل رہے ہیں، انسانیت کا درد رکھنے والا ہی فلاحی کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی، ملک آگے نہیں جا سکتا، احساس پروگرام کا 98 فیصد پیسہ عورتوں کے ہاتھ میں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں رجسٹرڈ 2 کروڑ خاندان کو اشیا ضروریہ 30 فیصد کمی کے ساتھ ملے گی، ہیلتھ کارڈ کے زریعے غریب نجی اسپتال میں بھی علاج کراسکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مافیا کے خلاف اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں، دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، پاکستان دنیا میں ابھی بھی سستا ترین ملک ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیل یو اے ای سے بھی سستا ہے۔

__________________________________________________________________

وزیر اعظم کے سابق معاون ندیم افضل چن کی پارٹی، پیپلز پارٹی میں واپسی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.