کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ، آئو نا الیکشن لڑیں ، عثمان ڈار

0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاہے کہ کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دینگے ، آئو نا الیکشن لڑیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصدق ملک کی چیخیں سن رہے ہیں،کہتے تھے عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ،آئو نا الیکشن کیلئے ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے بائیس کروڑ عظیم پاکستانیوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے،بائیس کروڑ غیرت مند پاکستانیوں کو امریکہ کے آگے کیا گیا،سیالکوٹ کے بہادر سپوتوں جانیں دی پاکستان کیلئے،یہ بے شرم شخص امریکہ کے آگے لیٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف اور اسکی بیوی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،ثبوت بھی دیکھا دیئے،جسکی بیوی کے اکاؤنٹس امریکہ میں ہوں وہ انکے خلاف کیسے بولے گا۔ انہوںنے کہاکہ میں خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن ہارنے کے بعد کس کو فون کیا تھا یاد ہے،اگر جرت ہے تو الیکشن کا اعلان کرو۔

__________________________________________________________________

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.